0
Thursday 14 Mar 2013 23:54

چاغی، جمہوریہ چیک کی 2 خواتین سیاح محافظ سمیت اغواء

چاغی، جمہوریہ چیک کی 2 خواتین سیاح محافظ سمیت اغواء
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقہ چاغی میں جمہوریہ چیک کی دو خواتین سیاح اور ان کے محافظ کو اغواء کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خواتین سڑک کے راستے ایک بس پر ایران سے کوئٹہ جارہی تھیں جنہیں اغواء کرلیا گیا۔ انہیں حفاظت کیلئے ایک پولیس اہلکار بھی دیا گیا اسے بھی اغواء کرلیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایران اور افغانستان کی سرحد کے نزدیک ضلع چاغی میں پیش آیا۔ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے بھی واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ جبکہ دوسری جانب حکومت پاکستان نے جمہوریہ چیک کی دو خواتین سیاحوں کے اغواء کئے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ جمہوریہ چک کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے جمہویہ چیک کی دو خواتین سیاحوں کے اغواء کی تصدیق کر دی ہے اور اغواء کی گئی خواتین کے اہلخانہ سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 246694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش