QR CodeQR Code

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی وائس چانسلر کو فوری برطرف کرکے نئے چانسلر کا تقرر عمل میں لایا جائے، سید رضی الدین رضوی

15 Mar 2013 14:35

اسلام ٹائمز: پی اے سی گلگت بلتستان کے چیئرمین نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر نجمہ نجم ایک نااہل اور ناتجربہ کار خاتون ہیں، جن کے غیر مستقل و غیر سنجیدہ اقدامات کی بدولت یونیورسٹی کا ماحول تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سید رضی الدین رضوی نے گلگت میں قانون ساز اسمبلی کے سیشن کے دوران نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے اسپیکر قانون ساز اسمبلی سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کرنے اور نئے چانسلر کی تقرری کیلئے سمری ایوان صدر بجھوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے وی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اس موقع پر چند ماہ قبل یونیورسٹی میں یوم حسین (ع) کے موقع پر رونما ہونے والے پرتشدد واقعات، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے، کی تمام تر ذمہ داری وی سی پر عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر نجمہ نجم ایک نااہل اور ناتجربہ کار خاتون ہیں، جن کے غیر مستقل و غیر سنجیدہ اقدامات کی بدولت یونیورسٹی کا ماحول تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور یونیورسٹی میں مخلوط تعلیمی نظام کے نام پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وی سی کی عدم برطرفی کی صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 246708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/246708/قراقرم-انٹرنیشنل-یونیورسٹی-کی-وائس-چانسلر-کو-فوری-برطرف-کرکے-نئے-کا-تقرر-عمل-میں-لایا-جائے-سید-رضی-الدین-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org