QR CodeQR Code

کابل میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، ٹرک سے 7،800 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد

15 Mar 2013 23:37

اسلام ٹائمز: افغان انٹیلی جنس ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں موجود حقانی نیٹ ورک کی جانب سے کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ٹرک میں چھپایا گیا 7،800 کلو گرام دھماکہ خیز مواد پکڑا گیا۔ افغانستان کے انٹیلی جنس ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں موجود حقانی نیٹ ورک کی جانب سے کی گئی تھی۔ ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ دھماکہ خیز مواد پھٹ جاتا تو اس سے ڈیڑھ کلو میٹر کا علاقہ مکمل طور پر تباہ ہوجاتا۔ نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے اہلکاروں نے حملے کی پیشگی اطلاع کی بنیاد پر رات کو کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کردیا اور ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد سے لدا ٹرک برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 246865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/246865/کابل-میں-تباہی-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام-ٹرک-سے-7-800-کلو-گرام-دھماکہ-خیز-مواد-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org