0
Wednesday 28 Apr 2010 15:48

اسرائیل امت مسلمہ کا حقیقی دشمن ہے، خالد مشعل

اسرائیل امت مسلمہ کا حقیقی دشمن ہے، خالد مشعل
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت فلسطین حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ خطے میں موجود تمام اسلامی حکومتوں کو آپس کے چھوٹے چھوٹے اختلافات بھلا کر اتحاد اور وحدت کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور مل کر اپنے حقیقی دشمن اسرائیل سے مقابلہ کرنا چاہئے۔ وہ سعودی اخبار الوطن کے نمائندے سے بات چیت کر رہے تھے۔
خالد مشعل نے اس سوال کے جواب میں کہ ایران کے ساتھ حماس کے تعلقات کس نوعیت کے ہیں اور ان تعلقات پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دیں گے، کہا: کچھ اس کوشش میں ہیں کہ اس بارے میں ہم پر جھوٹے الزامات لگائیں، ایران ہماری حمایت کرتا ہے، ہم یہ بات کئی بار کہ چکے ہیں، لیکن یہ حمایت کسی چیز کے ساتھ مشروط نہیں ہے۔ ہم دنیا میں کسی سے بھی مشروط حمایت کو قبول نہیں کرتے۔ ہم ایک مقبوضہ سرزمین میں رہنے اور غیروں کے قبضے کے خلاف مشغول جنگ ہونے کے ناطے یہ حق رکھتے ہیں کہ تمام عرب اور اسلامی ممالک سے اپنی حمایت کا مطالبہ کریں۔ ہم اپنے تمام حامی ممالک کی قدردانی کرتے ہیں اور انہیں برا بھلا نہیں کہتے البتہ ایسے ممالک کو برا بھلا کہتے ہیں جو اپنے وظائف پر عمل نہیں کرتے۔
حماس کے رہنما خالد مشعل نے اسرائیلی یرغمال فوجی گیلاد شالیت کے بارے میں کہا کہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ہے۔
خبر کا کوڈ : 24688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش