0
Saturday 16 Mar 2013 00:38

عراق جنگ میں 1 لاکھ 90 ہزار افراد مارے گئے، امریکہ کے 2200 ارب ڈالر خرچ ہوئے، تحقیقی رپورٹ

عراق جنگ میں 1 لاکھ 90 ہزار افراد مارے گئے، امریکہ کے 2200 ارب ڈالر خرچ ہوئے، تحقیقی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ عراق جنگ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ نوے ہزار افراد مارے گئے اور اس جنگ پر امریکہ کے بائیس سو ارب ڈالر خرچ ہوئے۔ یہ اعداد و شمار امریکہ کی براون یونیورسٹی کی تحقیق میں سامنے آئے۔ تحقیق میں ماہرین اقتصادیات، 15 یونیورسٹیز کے پولیٹیکل سائنٹسٹس، وکلاء اور دیگر شعبوں کے افراد نے حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق ابتداء میں جارج بش حکومت نے عراق جنگ پر اخراجات کا تخمینہ 50 سے 60 ارب ڈالر لگایا تھا لیکن حتمی اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنگ میں مارے گئے افراد میں سے 70 فی صد یعنی ایک لاکھ چونتیس ہزار افراد عام شہری تھے۔ مرنے والے ایک لاکھ نوے ہزار افراد میں 4 ہزار 488 امریکی فوجی اور تین ہزار چار سو امریکی کنٹریکٹر بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 246881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش