0
Saturday 16 Mar 2013 08:18

موروثی سیاست والے ملک کو لوٹنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، تحریک انصاف

موروثی سیاست والے ملک کو لوٹنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی نوجوان قیادت نے مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی وراثتی سیاست کی علامت بلاول زرداری اور مریم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیدیا، تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل جاوید خان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو براہ راست ٹی وی مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کو ملکی مسائل کا ادراک نہیں، وہ کبھی عام آدمی کے مسائل سمجھ نہیں سکتے انہیں حل کرنے کی لگن کیا رکھیں گے؟ ایک طرف موروثی سیاست والے ملک کو بار بار لوٹنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور دوسری طرف تحریک انصاف کے نوجوان کو میرٹ کی بنیاد پر موقع مل رہا ہے کہ وہ لیڈر بنیں اور سیاست میں عملی طور پر حصہ لیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پارٹی کے مرکزی سیکٹریٹ میں ایک پرپس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرانیوالے درجن سے زائد رہنما موجود تھے جن میں اس موقع پر چوہدری رضوان، ملک رضوان احمد، طاہرجمیل، علی اعوان، عرفان قمر، عدنان رندھاوا، سجاد فیاض، انیلہ خواجہ، عاصمہ احسان، ملائکہ رضا، ڈاکٹرعابدہ راجہ، دیا رحمان اور دیگر پارٹی کے عہدیدار بھی شامل تھے۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ اسمبلیوں کی معیاد پوری ہونے پراب وقت آگیا ہے کہ گذشتہ 5 سالوں کی کرپٹ حکومت کے خاتمے پر اب پاکستان کی تقدیر بدلنے کے عمل کا آغاز کیا جائے۔ نوجوان یہ عہد کریں کہ انہوں نے پاکستان کی خاطرتبدیلی کے عمل میں حصہ لینا ہے۔ 23 مارچ کو عمران خان نیا پاکستان تحریک کا آغاز کررہے ہیں جہاں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے ذریعے 80ہزار منتخب نمائندے حلف اٹھائیں گے یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔ انہوں نے کہ میرے جیسے کئی نوجوانوں نے جنرل الیکشن کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ کے حصول کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ پارٹی ہے جس نے موروثی سیاست کا خاتمہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 246917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش