QR CodeQR Code

امریکہ، ایٹمی خطرے کے پيش نظر ميزائل شکن نظام نصب کرنے کا فیصلہ

16 Mar 2013 10:45

اسلام ٹائمز: امريکي وزير دفاع چک ہیگل کے منصوبے کے مطابق، 14 میزائل شکن نظام امريکي رياست الاسکا جبکہ ریڈار ٹريکنگ سسٹم جاپان ميں نصب کئے جائيں گے۔ امريکہ نے ميزائل دفاعی نظام کي تنصيب کا فیصلہ شمالی کوريا کے حملے کے خطرے کے پيش نظر کيا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امريکہ نے شمالی کوريا کي جانب سے ایٹمی حملے کے خطرے کے پيش نظر ميزائل شکن نظام نصب کرنے کا فیصلہ کيا ہے۔ امريکي وزير دفاع چک ہیگل کے منصوبے کے مطابق، 14 میزائل شکن نظام امريکي رياست الاسکا جبکہ ریڈار ٹريکنگ سسٹم جاپان ميں نصب کئے جائيں گے۔ امريکہ نے ميزائل دفاعی نظام کي تنصيب کا فیصلہ شمالی کوريا کے حملے کے خطرے کے پيش نظر کيا ہے۔
واضح رہے چند روز قبل شمالی کوریا کی طرف سے دی جانے والی ایٹمی حملے کی دھمکی کے بعد امریکی زبردست اعصابی دباؤ کا شکار ہیں۔ چنانچہ حکام اپنی عوام پر سوار موجودہ دباو کو کم کرنے کے لئے، مختلف طریقوں سے تسلیاں دیتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 246936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/246936/امریکہ-ایٹمی-خطرے-کے-پيش-نظر-ميزائل-شکن-نظام-نصب-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org