0
Saturday 16 Mar 2013 15:30

ٹارگٹ کلرز اور انتہاء پسندوں کے خلاف کاروائیوں کو مسلسل جاری رکھنا ہوگا، شاہی سید

ٹارگٹ کلرز اور انتہاء پسندوں کے خلاف کاروائیوں کو مسلسل جاری رکھنا ہوگا، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایسی حکمت عملی ترتیب دی جائے تاکہ گرفتار دہشت گردوں کو سزاء کو یقینی بنایا جائے، ریاستی ادارے دہشت گردوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے مصلحت پسندی نے کسی نہ کسی صورت میں اپنا اثر دکھایا ہے۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں انتہائی خوش آئند ہیں، شہر میں قیام امن کے لیے قائم نوگو ایریاز کا خاتمہ ناگزیر ہے، دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنا ہوگا، شہر بھر میں قائم رکاوٹیں اور بیریئرز ریاست کے اندر ریاست کا تاثر دیتے ہیں، ٹارگٹ کلرز اور انتہاء پسندوں کے خلاف جاری کاروائیوں کو مسلسل جاری رکھنا ہوگا تاکہ شہر میں دیر پا قیام امن ممکن ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 247031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش