QR CodeQR Code

گوادر پورٹ اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن معاہدوں پر امریکی دھمکیاں قابل مذمت ہیں، علامہ اقتدار نقوی

16 Mar 2013 18:46

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں باقاعدہ منظم منصوبہ بندی کے ذریعے پے درپے دہشتگردی کے واقعات کروائے جا رہے ہیں جن کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اور ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کے معاہدے تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان پر سنجیدگی سے عملدرآمد سے پاکستان ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کا انتظام و انصرام چین کے حوالے کرنے اور ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کے معاہدے پر امریکی دبائو اور دھمکیاں بلاجواز اور قابل مذمت ہیں۔ ثابت ہو گیا ہے کہ امریکہ پاکستان کا کھلا دشمن ہے۔ ایک طرف امریکہ بھارت کے ساتھ جوہری ٹیکنالوجی کا معاہدہ کرچکا ہے اور دوسری طرف پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر میں بھی امریکی بلیک واٹر اور بھارتی خفیہ تنظیم ''را'' کا ہاتھ ہے جو پاکستان میں امن کے قیام کو نہیں دیکھ سکتے۔ فاٹا، بلوچستان، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں باقاعدہ منظم منصوبہ بندی کے ذریعے دہشت گردی کے واقعات پے درپے کروائے جارہے ہیں جن کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید متحرک اور فعال بنائیں۔ امن و امان میں مکمل طور پر ناکامی موجودہ حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان بن چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 247072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247072/گوادر-پورٹ-اور-ایران-پاکستان-گیس-پائپ-لائن-معاہدوں-پر-امریکی-دھمکیاں-قابل-مذمت-ہیں-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org