QR CodeQR Code

افغانستان میں مداخلت نہ کرنے والا پاکستان ہمیشہ زندہ باد، اچکزئی

17 Mar 2013 11:08

اسلام ٹائمز: پختونخوا میپ کے سربراہ نے کہا کہ ایوب خان کے خلاف بننے والی تحریک میں شامل بلوچ، پنجابی، بنگالی، سندھی اکابرین کا یہ تحریری معاہدہ تھا کہ ون یونٹ کی بحالی کے بعد زبان، ثقافت کی بنیاد پر صوبے تشکیل دیے جائیں گے لیکن ایسا نہ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں بلوچ، پشتون، پنجابی، سرائیکی اور سندھی اقوام کو ان کی سرزمین اور وسائل پر اختیار دیا جاتا ہے اور افغانستان میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جاتی تو ایسا پاکستان قیامت تک رہے گا اور ہم انھیں زندہ باد کہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوب خان کے خلاف بننے والی تحریک میں شامل بلوچ، پنجابی، بنگالی، سندھی اکابرین کا یہ تحریری معاہدہ تھا کہ ون یونٹ کی بحالی کے بعد زبان، ثقافت کی بنیاد پر صوبے تشکیل دیے جائیں گے لیکن ایسا نہ ہوا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ بلوچستان کے پختونوں کے ساتھ ظلم یہ ہوا کہ انھیں بلوچ بھائیوں کے ساتھ ایک صوبے میں شامل کیا گیا، اس غیر سیاسی اور غیر فطری شمولیت کو ہم نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ امن اگرچہ ایک خوبصورت لفظ ہے مگر اس کے لیے بنیادی شرط انصاف ہے، اگر انصاف نہ ہو تو دنیا کا کوئی بھی نظام نہیں چل سکتا۔ 


خبر کا کوڈ: 247187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247187/افغانستان-میں-مداخلت-نہ-کرنے-والا-پاکستان-ہمیشہ-زندہ-باد-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org