0
Sunday 17 Mar 2013 11:50

کراچی، لیاری میں فائرنگ کے نتیجے میں ارشد پپو اپنے بھائی اور ایک ساتھی سمیت ہلاک

کراچی، لیاری میں فائرنگ کے نتیجے میں ارشد پپو اپنے بھائی اور ایک ساتھی سمیت ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں لیاری کے علاقے بروہی چوک پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لیاری گینگ وار کا اہم کردار ارشد پپو اور اس کا بھائی عرفات ہلاک ہو گئے، جبکہ ارشد پپو کا اہم ساتھی جمعہ شیرا عرف شیرا پٹھان بھی آدم خان روڈ پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے مارا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے بروہی چوک پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو اور ان کے بھائی عرفات کے نام سے ہوئی ہے۔ ارشد پپو 50 سے زائد قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم پر ماڑی پور روڈ، منگھو پیر اور بلدیہ ٹاؤن کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزم متعدد بار جیل بھی جا چکا تھا، ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اب تک ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا جبکہ ارشد پپو کے ساتھی جمعہ شیرا عرف شیرا پٹھان کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ایک اطلاع کے مطابق ارشد پپو اور اس کے بھائی عرفات کی ہلاکت کے بعد اہل علاقہ گھروں سے باہر آگئے اور گینگ وار کے اہم کارندے ارشد پپو اور اس کے بھائی عرفات کی لاشوں کو اٹھانے نہیں دے رہے۔ ذرائع کے مطابق ارشد پپو اور عرفات کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ان کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے، تاہم اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے.
خبر کا کوڈ : 247197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش