0
Monday 18 Mar 2013 01:59

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر حملے کی دھمکی دیدی

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر حملے کی دھمکی دیدی
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر حملے کی دھمکی دیدی ہے۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا نے فروری میں اپنے آخری جوہری ٹیسٹ کے بعد سے کئی دھمکیاں دی ہیں۔ جوہری دھماکوں کے بعد اقوام متحدہ نے ملک پر پابندیاں مزید سخت کر دی تھیں۔ امریکہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ اپنے دفاعی میزائل کا رخ مغربی ساحل کی طرف کر دے گا تاکہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی ممکنہ خطرے کے مقابلے کے لیے تیار رہے۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے جزائر کے خلاف حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نقل مکانی کرلیں۔ یاد رہے ان جزائر پر شمالی  کوریا کی فورسز نے 2010ء میں بھی حملہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 247274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش