QR CodeQR Code

ایران نے مقامی طور پر تیار جنگی جہاز جماران2 بحیرہ کیسپین میں تعینات کر دیا

18 Mar 2013 00:05

اسلام ٹائمز: جماران2 پر زمین سے زمین اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے علاوہ طیارہ شکن توپیں اور انتہائی جدید رڈار بھی نصب ہیں۔ ایران نے 2010ء میں جمران 1 بحری جہاز کا افتتاح کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران نے مقامی طور پر تیار کئے گئے بحری جنگی جہاز جماران2 کو پہلی بار بحیرہ کیسپین میں تعینات کر دیا ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کے شہر شمالی انزلی میں میزائل بردار بحری جہاز جمران 2 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ بحیرہ کیسپین میں بحری جہاز کی تعیناتی سے خطے میں امن اور دوستی پروان چڑھے گی۔ رپورٹ کے مطابق 1400 ٹن وزنی بحری جہاز پر 94 میٹر لمبا ایک ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔ اس پر زمین سے زمین اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے علاوہ طیارہ شکن توپیں اور انتہائی جدید رڈار بھی نصب ہیں۔ ایران نے 2010ء میں جمران 1 بحری جہاز کا افتتاح کیا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق جماران دو نامی جنگی بحری جہاز ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا گيا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منغقد کی گئی، جس میں ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے بھی شرکت کی۔ جماران دو نامی ڈیسٹرائر ایرانی ماہرین نے بنایا ہے۔ اس میں نیوی گيشن اور دفاع کا جدید ترین ساز و سامان اور آلات لگے ہوئے ہیں اور یہ سارا ساز و سامان ایرانی ماہرین نے بنائے ہیں۔ یہ دنیا کے جدید ترین ڈیسٹرائر بحری جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔ جماران دو ڈسٹرائر مختلف تجربوں سے گزرنے کے بعد نئے شمسی سال میں باضابطہ طور پر بحریہ میں شامل ہوجائے گا۔ جماران دو ڈیسٹرائر کو بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب میں اسلامی جمہوری ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی اور اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ جنرل سید حسن فیروز آبادی بھی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 247375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247375/ایران-نے-مقامی-طور-پر-تیار-جنگی-جہاز-جماران2-بحیرہ-کیسپین-میں-تعینات-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org