QR CodeQR Code

کوہستان حادثہ، پاک فوج کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

18 Mar 2013 01:29

اسلام ٹائمز: شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ میں چیف سیکرٹری جی بی سیف اللہ چھٹہ، وزیراعلٰی گلگت بلتستان، کور کمانڈر این ایل آئی مزمل حسین، فورس کمانڈر جی بی حافظ مسرور احمد، اعلٰی فوجی و سول احکام کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعہ کے روز شاہراہ قراقرم پر کوہستان میں مسافر کوسٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی۔ اتوار کے روز ادا کی گئی ان شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ میں چیف سیکرٹری جی بی سیف اللہ چھٹہ، وزیراعلٰی گلگت بلتستان، کور کمانڈر این ایل آئی مزمل حسین، فورس کمانڈر جی بی حافظ مسرور احمد، اعلٰی فوجی و سول احکام کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں ان شہیدوں کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید لفیٹنٹ کرنل اکرام الحق کو اُن کے آبائی قبرستان ذوالفقار آباد میں ہزاروں سوگواروں کے موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کے مراز پر چیف سیکرٹری جی بی سیف اللہ چھٹہ، وزیراعلٰی گلگت بلتستان، کور کمانڈر این ایل آئی مزمل حسین، فورس کمانڈر جی بی حافظ مسرور احمد نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 247389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247389/کوہستان-حادثہ-پاک-فوج-کے-شہداء-کی-نماز-جنازہ-ادا-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org