0
Monday 18 Mar 2013 12:47

مستقبل پاکستان پارٹی کے چیئرمین ندیم ممتاز قریشی کی ناصر عباس شیرازی سے ملاقات

مستقبل پاکستان پارٹی کے چیئرمین ندیم ممتاز قریشی کی ناصر عباس شیرازی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مستقبل پاکستان کے چیئرمین ندیم ممتاز قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی سے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مستقبل پاکستان کے چیئرمین نے سانحہ کوئٹہ سانحہ کراچی کے شہداء کے لیے تعزیت کااظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے منظم احتجاجات کے ذریعے شرپسند عناصر کو عبرتناک شکست دی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ نااہل حکمرانوں سے اس ملک کی باگ ڈور واپس لینے کے لیے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد ایسے لوگوں کو پارلیمنٹ میں لانا ہے جو اس قوم اور ملک کے لیے مخلص ہوں۔ ہم روایتی سیاست سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ 

ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین کے سسٹم سے بے حد متاثر ہوا ہوں مجلس وحدت کے کارکنوں نے ثابت کردیا ہے پاکستان میں ایک طاقت بن کراُبھری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کو قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے جو لوگ کسی مسلمان کو کافر کہتے ہیں اُنہیں سخت سزادینی چاہیے کیوں کہ یہ لوگ مسلمان اور اسلام میں تفرقہ کی وجہ ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ہمارے نظریات اور مقاصد مستقبل پاکستان سے ملتے جُلتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں تکفیری ٹولے کا قلع قمع کیا جائے اور مثبت ومعتدل افراد کو پارلیمنٹ میں لایا جائے تاکہ پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کی اس لعنت کو ختم کیا جائے۔
 
اُنہوں نے مستقبل پاکستان کے چیرمین کو صوبائی سیکرٹریٹ آنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر اُس جماعت اور تنظیم کا ساتھ دے گی جو دہشت گردی میں اعلانیہ فرنٹ لائن بنے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین29مارچ کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کررہی ہے جس میں تمام معتدل اور مثبت خیالات کی حامل جماعتیں شرکت کریں گیں۔ ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں مستقبل پاکستان جماعت دہشت گردی کے خلاف ہماراساتھ دے گی۔
خبر کا کوڈ : 247454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش