QR CodeQR Code

پاکستان کے سرحدی علاقہ کو سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں،ایرانی سفیر

29 Apr 2010 11:30

اسلام ٹائمز:ماشاءاللہ شاکری نے کہا کہ گوادر پورٹ جو ان کے ملک کے نزدیک ہے،ایران وہاں بجلی کی سپلائی کر سکتا ہے


سیالکوٹ:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر ماشاءاللہ شاکری نے سیالکوٹ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ علامہ اقبال نے ملت اسلامیہ کو ایک ولولہ دیا،پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں،1965ء اور 1971ء کی جنگ میں ایران نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی،ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے خواہش مند ہیں۔وہ ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے شیخ محمد شفیع ہال میں صنعتکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر کے نائب صدور پرویز احمد خان،ڈاکٹر سرفراز بشیر،خاور انور خواجہ،ڈاکٹر اسلم ڈار،میاں خلیل،ظفر اقبال،سلیم محمود، عدنان سرور کپور،محمودہ شہناز،میر محمد عمر،عدنان عظمت،سید شہزادہ،رشید غلام حسین،اعجاز احمد شیخ اور فاروق مائر موجود تھے۔ 
ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان انرجی کے جس مسئلہ سے دوچار ہے ہم پاکستان کے سرحدی علاقہ کو سستی بجلی سپلائی کر رہے ہیں،دونوں برادر ملکوں کے مابین گیس کا سمجھوتہ ہو گیا ہے،ایران نے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ جو ان کے ملک کے نزدیک ہے ایران وہاں بجلی کی سپلائی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے صنعتکاروں نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ تعمیر کر کے ایک بے مثال کارنامہ انجام دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 24748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/24748/پاکستان-کے-سرحدی-علاقہ-کو-سستی-بجلی-فراہم-کر-رہے-ہیں-ایرانی-سفیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org