0
Thursday 29 Apr 2010 12:16

امریکا کے مزید 50 فوجی جون میں پاکستان آئیں گے،امریکی اخبار

امریکا کے مزید 50 فوجی جون میں پاکستان آئیں گے،امریکی اخبار
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا کے مزید پچاس فوجی اہلکار پاکستان آئیں گے جس کے بعد پاکستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد دو سو پچاس ہو جائے گی جبکہ سی آئی اے نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی انٹیلی جنس مرکز بنانے کے لئے اضافی اہلکار اور ٹیکنیشنز پاکستان بھیج دیے ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جون میں ہی چار جدید ایف سولہ طیارے بھی پاکستانی فلیٹ میں تعینات کئے جائیں گے۔امریکا کے دو سو فوجی اہلکار پہلے ہی پاکستان میں تربیتی مقاصد کے لئے موجود ہیں جن میں اسپیشل آپریشن ٹریننگ اور ایڈوائزری اہلکار بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں امریکی فوج کی تعداد بڑھانے کا اسٹریٹجک فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کے لئے کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دیے جانے والے چار میں سے تین ایف سولہ شہباز ایئربیس پر رہیں گے جو تین میں سے ایک ہوائی اڈہ ہے،جس کے استعمال کی اجازت پاکستان نے امریکا کو دو ہزار ایک سے دی ہوئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 24754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش