QR CodeQR Code

توہین عدالت، سپریم کورٹ نے رحمان ملک پر فرد جرم عائد کردی

18 Mar 2013 23:27

اسلام ٹائمز: عدالت عظمیٰ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ رحمان ملک کا جواب تسلی بخش نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے یہ حکم رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر دیا۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ رحمان ملک کا جواب تسلی بخش نہیں ہے، ان پر 7 دن بعد فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے، کیس میں اٹارنی جنرل کو استغاثہ مقرر کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 247610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247610/توہین-عدالت-سپریم-کورٹ-نے-رحمان-ملک-پر-فرد-جرم-عائد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org