QR CodeQR Code

پروفیسر سبطِ جعفر کی شہادت صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اِداروں کی ناکامی ہے، صائب عباس

18 Mar 2013 23:53

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں آئی ایس او راولپنڈی کے صدر کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے جوانوں اور علمی شخصیات سمیت اہم افراد کا قتل واضح کرتا ہے کہ ہمیں محبِ وطن ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر صائب عباس نے کراچی میں مشہور نوحہ و مرثیہ نگار اور نامور علمی شخصیت سید سبطِ جعفر زیدی کے دن دیہاڑے قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہادت سے ہمیں کوئی خوفزدہ نہیں کرسکتا، شہادت آئمہ (ع) کے ماننے والوں کی میراث ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم شھید سبط جعفر کی علمی اور ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شھید ہمارے درمیان اپنے پاکیزہ کلام کی صورت میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ صائب عباس نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، کہیں پر حکومتی رٹ نظر نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے جوانوں اور علمی شخصیات سمیت اہم افراد کا قتل واضح کرتا ہے کہ ہمیں محبِ وطن ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ملکی ایجنسیاں ہوش کے ناخن لیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ ردعمل میں جوان کھڑے ہو جائیں اور پھر اس آگ پر کوئی بھی قابو نہ پا سکے۔ انہوں نے حکومت آنیوالی نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد ہی دہشتگردی کیخلاف فوری آپریشن کرے اور ملک دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائے۔


خبر کا کوڈ: 247626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247626/پروفیسر-سبط-جعفر-کی-شہادت-صوبائی-حکومت-اور-قانون-نافذ-کرنے-والے-ا-داروں-ناکامی-ہے-صائب-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org