0
Tuesday 19 Mar 2013 08:44

عوام ایم کیوایم، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے جلسوں میں شریک نہ ہوں، طالبان کی انتباہ

عوام ایم کیوایم، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے جلسوں میں شریک نہ ہوں، طالبان کی انتباہ
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کے جلسے جلوسوں میں شرکت نہ کریں۔ طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن حکومت اور سیکیورٹی فورسز نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا، ان کے غیر سنجیدہ رویے کو دیکھتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان مذاکرات کی پیشکش کو مؤخر کررہی ہے۔

کالعدم تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت ان کی شدید مخالفت کررہی ہیں، اس لئے وہ عوام کو متنبہ کرر ہے ہیں کہ وہ ان جماعتوں کے جلسے جلوسوں میں شرکت سے گریز کریں کیونکہ ان جماعتوں کی قیادت ان کی ہٹ لسٹ پر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک طالبان پاکستان نے نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور سید منور حسن کی ضمانت پرحکومت کو امن مذاکرات کی دعوت دی تھی جس پر مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس کے تحت طالبان سے مذاکرات کے لئے ایک جرگہ بھی تشکیل دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 247679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش