0
Tuesday 19 Mar 2013 20:45

چیک حکومت کا مغوی چیک خواتین کی رہائی میں زرداری سے مدد کی اپیل

چیک حکومت کا مغوی چیک خواتین کی رہائی میں زرداری سے مدد کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ وسطی یورپ کے ملک جمہوریہ چیک کے صدر نے اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان سے اغوا ہونے والی دو چیک خواتین کو بازیاب کرانے میں مدد کریں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمہوریہ چیک کے صدر ملیوس زیمن کی ترجمان نے دارالحکومت پراگ میں صحافیوں کو بتایا کہ صدر زیمن نے اس سلسلے میں ذاتی طور پر صدر زرداری کو خط لکھا ہے۔
مغوی خواتین کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ چھٹیاں گزارنے ایران، پاکستان اور بھارت کے دورے پر آئی تھیں اور ایران سے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد چاغی کے علاقے سے انہیں پندرہ کے قریب مسلح افراد نے اغواء کر لیا تھا۔ دونوں خواتین پاکستان کے راستے بھارت جانا چاہتی تھیں۔ دونوں خواتین کو سکیورٹی کے پیش نظر تحفظ کے لیے دو لیویز اہلکار بھی فراہم کیے گئے تھے جنہیں اغواء کار اپنے ساتھ لے گئے تھے لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔

بلوچستان کے حکام کے مطابق مغویوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس سے پہلے 2011ء میں سویٹزرلینڈ کے ایک جوڑے کو بلوچستان کے شمالی علاقے لورالائی کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا اور بعد میں یہ جوڑا قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بازیاب ہوا تھا تاہم اس جوڑے کی رہائی کیسے عمل میں آئی اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 247814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش