QR CodeQR Code

پروفیسر سبط جعفر زیدی کی المناک شہادت افسوسناک اور علم کا قتل ہے، ایوب انصاری

20 Mar 2013 02:47

اسلام ٹائمز: اپنے ایک مذمتی بیان میں آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر نے کراچی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل کو ملت اسلامیہ پاکستان کیلئے عظیم سانحہ قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں نامور ادیب، شاعر اور پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کی شہادت پر اظہار افسوس اور حکومتی اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر برادر ایوب انصاری نے اسے ملت اسلامیہ پاکستان بالخصوص اہل علم و ادب کیلئے ناقابل تلافی نقصان اور ایک عظیم سانحے سے تعبیر کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل کو علم و ادب کے قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے شہید کی علمی و ادبی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے حکومت سندھ سے اس واقعے میں ملوث علم و وطن دشمن دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا پرزور مطالبہ بھی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 247856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/247856/پروفیسر-سبط-جعفر-زیدی-کی-المناک-شہادت-افسوسناک-اور-علم-کا-قتل-ہے-ایوب-انصاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org