0
Wednesday 20 Mar 2013 00:01

الیکشن کمیشن نے اسلامی تحریک پاکستان کو تالا چابی کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا

الیکشن کمیشن نے اسلامی تحریک پاکستان کو تالا چابی کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی انتخابات کے لئے رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کو ’’تالا چابی‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے۔ یہ بات اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ (گولڈ میڈلسٹ تحریک پاکستان) نے اپنے اخباری بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان آمدہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اس وقت بھی ملک کی مختلف سیاسی و دینی جماعتوں کے ساتھ رابطوں اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اسلامی تحریک پاکستان انتخابات 2013ء میں مثبت اور فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 247865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش