0
Wednesday 20 Mar 2013 00:09
قومی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کی سربراہی میں جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس جنرل خالد شمیم وائیں کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ اور فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن، ڈی جی آئی ایس آئی اور سیکرٹری دفاع بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ عسکری قیادت نے اس سہ ماہی اجلاس میں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی اور خطے کی سلامتی کا جائزہ لیا گیا۔
 
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج مربوط حکمت عملی پر عمل کرے گی۔ اجلاس میں مسلح افواج کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک کو درپیش دہشتگردی کے خطرات سے نمٹانے کے لیے مسلح افواج جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کرے گی اور قومی سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات اور الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون پر بھی غور کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ مسلح افواج عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 247868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش