QR CodeQR Code

جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ایرانی سفیر کی ملاقات

30 Apr 2010 11:57

اسلام ٹائمز:ایران کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو سراہا گیا


راولپنڈی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق  پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے پاکستان میں متعین ایران کے سفیر ماشاء اللہ شاکری نے ملاقات کی۔جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں ایرانی سفیر کچھ دیر چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ہمراہ رہے اور اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور ایران کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو سراہا گیا۔


خبر کا کوڈ: 24793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/24793/جنرل-اشفاق-پرویز-کیانی-سے-ایرانی-سفیر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org