0
Wednesday 20 Mar 2013 14:56

وزیراعلٰی ہاؤس میں سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کو زہریلا پانی پلا دیا گیا

وزیراعلٰی ہاؤس میں سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کو زہریلا پانی پلا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی ہاؤس میں سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کو زہریلا پانی پلا دیا گیا، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے قائم کردہ المہدی (عج) ریلیف کمیٹی کے انچارج صابر کربلائی سمیت متعدد خواتین کی حالت غیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعلٰی ہاؤس میں اس وقت صورتحال گھمبیر ہوگئی جب وزیراعلٰی ہاؤس کے ایک عہدیدار نے سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کے خانوادگان کو زہریلا پانی پلا دیا، جس کے باعث شیعہ رہنما صابر کربلائی سمیت متعدد خواتین کی حالت نازک ہوگئی۔ تاہم فوراً ہی مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی جانب سے وزیراعلٰی ہاؤس کے اندر ہی شدید احتجاج کرنے پر تمام اعلٰی افسران میں کھلبلی مچ گئی اور فوراً ہی ڈاکٹرز کو طلب کیا گیا۔ بعدازاں کافی دیر بعد تمام افراد کی حالت بہتر ہونے کے بعد شیعہ رہنماؤں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔ تاہم بعد ازاں اس واقعہ کے خلاف سی ایم ہاؤس کے اندر اعلٰی عہدیداران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔

واضح رہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں میں چیک کی تقسیم کے لئے وزیراعلٰی ہاؤس میں منعقد کی جانے والی گذشتہ تقریب میں شہداء اور زخمیوں کے حق کی آواز بلند کرنے پر کمشنر کراچی ہاشم رضا، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر منصور، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد اور دیگر سیاسی عناصر کی جانب سے شیعہ رہنما صابر کربلائی کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ اس موقع پر اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے صابر کربلائی کا کہنا تھا کہ دشمن ہماری ملت کے اتحاد سے خوفزدہ ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ پاکستان کی ملت جعفریہ اپنی سیاسی طاقت کے ساتھ پاکستان کی حفاظت کرے، لیکن ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے آباؤ و اجداد نے پاکستان بنایا تھا اور ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہونے کے ناطے اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 247984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش