QR CodeQR Code

کوشش کرینگے کہ دینی جماعتوں کا ووٹ بینک تقسیم نہ ہو، مولانا فضل الرحمن اور شاہ اویس نورانی کا اتفاق

21 Mar 2013 19:18

اسلام ٹائمز: سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دینی جماعتوں کے ساتھ پہلی ترجیح کے طور پر مقامی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم اور ایک نشان پر انتخاب میں حصہ لیں۔ یہ کوششیں اب بھی جاری ہیں۔ جمعیت علماء اسلام آئندہ انتخابات میں دینی جماعتوں کے ساتھ پہلی ترجیح کے طور پر مقامی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔ کوشش کریں گے کہ مذہبی ووٹ تقسیم نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے نائب صدر شاہ محمد اویس نورانی سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ پاکستان میں موجود سیکولر قوتوں کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ دینی جماعتوں کا ووٹ بینک تقسیم ہو اور اتحاد کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں۔ جمعیت علماء پاکستان نے بہت کوشش کی کہ متحدہ مجلسِ عمل بحال ہو جائے لیکن وہ کوششیں کارگر ثابت نہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دینی جماعتیں مل کر سیکولر قوتوں کا مقابلہ کریں گی۔ فروعی اختلافات کو بھلا کر امت کے مشترکہ دشمن کا مقابلہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 248190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/248190/کوشش-کرینگے-کہ-دینی-جماعتوں-کا-ووٹ-بینک-تقسیم-نہ-ہو-مولانا-فضل-الرحمن-اور-شاہ-اویس-نورانی-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org