QR CodeQR Code

سانحہ عباس ٹاﺅن، وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک طالبان اسلم گروپ کو ملوث قرار دیدیا

21 Mar 2013 19:25

اسلام ٹائمز: تحریک طالبان اسلم گروپ کا ایک رکن منصور نامی شخص سانحہ عباس ٹاﺅن سے قبل 10 جنوری کو کوئٹہ میں علمدار روڈ پر شیعہ برادری پر کئے جانیوالے حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سانحہ عباس ٹاﺅن میں کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے اسلم گروپ کو ملوث قرار دے دیا جبکہ وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت سندھ سے مزید تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر مسعود الرحمن تنولی کی جانب سے وزیراعظم سیکریٹریٹ، سیکرٹری داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلٰی حکام کو بھیجی جانے والی رپورٹ نمبر 2/41/13/CT-7133 میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ عباس ٹاﺅن میں کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کا اسلم گروپ ملوث ہے۔ 11 رکنی دہشت گرد گروہ میں سے 9 دہشت گردوں کا تعلق کراچی جبکہ 2 دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسمٰعیل خان سے ہے، جبکہ رپورٹ میں 6 دہشت گردوں کے نام کی جگہ ان کے کوڈ نیم ظاہر کیے گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد گروپ کوئٹہ، کراچی اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سرگرم ہے۔ گروہ کا ایک رکن منصور نامی شخص سانحہ عباس ٹاﺅن سے قبل 10 جنوری کو کوئٹہ میں علمدار روڈ پر شیعہ برادری پر کے جانے والے حملے میں بھی ملوث رہا ہے اور اسی گروپ نے 3 مارچ کو کراچی میں عباس ٹاﺅن میں سڑک پر بارود سے بھری گاڑی کو رکھا تھا۔


خبر کا کوڈ: 248207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/248207/سانحہ-عباس-ٹاﺅن-وفاقی-وزارت-داخلہ-نے-کالعدم-تحریک-طالبان-اسلم-گروپ-کو-ملوث-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org