QR CodeQR Code

جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر ہوگی، سراج الحق

21 Mar 2013 23:58

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر کا پشاور میں منعقدہ مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم تعلیم اور علاج کی سہولیات مفت فراہم کریں گے اور طبقاتی نظام ختم کردیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر بے روزگاری ختم کردے گی۔ مزدور کی تنخواہ بتدریج ایک تولہ سونے کے برابر ہوگی۔ مہنگائی اور افراط زر کو ختم کیا جائیگا۔ تنخواہوں کے لئے انڈیکشن کا نظام اپنایا جائیگا۔ تعلیم اور علاج مفت ہوگا۔ اور طبقاتی نظام ختم کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا کے تحت آرکائیو ہال پشاور میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر شمس الرحمان سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 88 فیصد مزدور سوشل سیکورٹی بڑھاپا پینشن، ورکرز ویلفیئر فنڈ سے محروم ہیں۔ بلکہ ان کے لئے سرے سے قانون سازی بھی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 12 فیصد مزدوروں کو بھی ٹھیکیداری نظام اپنا کر قانونی حقوق اور مراعات سے محروم کرکے صنعتوں کو بیگار کیمپ بنا دیا گیا ہے۔ کم ازکم اُجرت کے قانون پر عمل نہیں ہو رہا۔


خبر کا کوڈ: 248332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/248332/جماعت-اسلامی-اقتدار-میں-ا-ئی-مزدور-کی-تنخواہ-ایک-تولہ-سونے-کے-برابر-ہوگی-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org