QR CodeQR Code

ایسے افراد کو منتخب کرائیں گے جو فیملی لمیٹیڈ پارٹیوں سے ہماری جان چھڑوا سکیں، سکندر بوسن

22 Mar 2013 12:15

اسلام ٹائمز: سابق وفاقی وزیرنے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس میں اہم کر دار ادا کررہے ہے۔ جس سے ایک نئے پاکستان کا وجود سامنے آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ اقتدار ملا تو علاقے کے نوجوانوں کو نوکریاں دیکر نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 4 کروڑ نوجوانوں کو رجسٹرکیاگیا ہے جن کا کردار اس الیکشن میں سب سے اہم ہوگا۔ نوجوان ہی اگلے الیکشن میں ہار اور جیت کا فیصلہ کر ینگے اس کے لئے ان میں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر نوجوان اتحاد تنظیم کے اقبال شیخانہ، صدر ملک سربلند کالرو، چیئرمین وقاص بخاری، سینئرنائب صدرملک سنی بچہ، نائب صدر ملک ذوالفقار کالرو، جنرل سیکرٹری سہیل نیاز، اختر جوئیہ، عمران زرگر، عارف منگانہ، قیصرکالرو، عامرکھیڑا، شیخ اسماعیل، شہباز کالرو، بلال کھیڑاکے علا وہ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فیملی40 سال سے پیپلزپارٹی سے وابستہ تھی ہم نوجوانوں نے اس مرتبہ تبدیلی کی ٹھان کر میدان میں کود پڑ ے ہیں اور ایسے صاف ستھر ے لو گوں کو منتخب کرنے کیلئے لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں جو پچھلے حکمرانوں اورفیملی لمیٹیڈپارٹیوں سے ہماری جان چھڑوا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان اتحاد تنظیم تیزی سے علاقے میں پھیل رہی ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ آنے والا دور ایک تبدیلی لے کر آرہا ہے اور ہم نوجوان اس میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ جس سے ایک نئے پاکستان کا وجود سامنے آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 248376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/248376/ایسے-افراد-کو-منتخب-کرائیں-گے-جو-فیملی-لمیٹیڈ-پارٹیوں-سے-ہماری-جان-چھڑوا-سکیں-سکندر-بوسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org