0
Friday 22 Mar 2013 12:20

لیاقت بلوچ قومی اسمبلی کے دو حلقوں ین اے126لاہور اور حلقہ این اے149ملتان سے ترازو کے نشان پر الیکشن لڑینگے

لیاقت بلوچ قومی اسمبلی کے دو حلقوں ین اے126لاہور اور حلقہ این اے149ملتان سے ترازو کے نشان پر الیکشن لڑینگے
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں انتخابات یقینی نظر آرہے ہیں تین صوبوں میں عبوری حکومتیں قائم کرنے کیلئے ملی بھگت جاری ہے جبکہ صوبہ سندھ میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت کا نتیجہ سامنے آچکا ہے۔ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نگران وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ملاپ کا بدصورت امتزاج ہے جس کے خلاف لاتعداد کرپشن، مس مینیجمنٹ اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیسز موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ''دارالسلام '' میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفر اقبال، ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، کنور محمد صدیق بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے طویل سوچ وبچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کسی بھی اتحاد کاحصہ نہیں بنے گی۔ جماعت اسلامی نے عوامی و انقلابی منشور عوام کے سامنے پیش کردیا ہے۔ ترازو کے نشان پرانتخابات میں حصہ لے گی۔ جبکہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) سے کسی صورت ایڈ جسٹمنٹ نہیں ہوگی۔ 

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دینی جماعتوں، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) سے ایڈجسٹمنٹ ہو جائے۔ اس ضمن میں سنجیدہ تبادلہ خیال بھی ہوا ہے۔ ان تینوں جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے سے ہم آنے والے وقت میں بہتر نتائج حاصل کرسکیں گے۔ دو طرفہ مذاکرات جاری ہیں 24مارچ تک قیادت کی سطح پر رابطہ ہوگا۔ جماعت اسلامی کے فیصلے کے مطابق حلقہ این اے126لاہور اور حلقہ این اے149ملتان سے لیاقت بلوچ ترازو کے نشان پر الیکشن لڑینگے۔ جبکہ ملتان میں باقی حلقہ جات پر بھی جماعت اسلامی کے اُمیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کیلئے ناصراسلم زاہد ہر طرح سے موزوں ہیں پیپلز پارٹی کو اس پر ضد نہیں کرنی چاہئے جبکہ پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کیلئے جسٹس ریٹائرڈ زاہد حسین ایک اچھا نام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق وزرائ، کمیٹیوں کے چیئرمین ودیگر جن کے پاس سرکاری کوٹھیاں، گاڑیاں اور ہمہ قسم کی مراعات واپس لی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 248378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش