0
Friday 22 Mar 2013 12:26

ملتان، ایم ڈبلیوایم کے وفد کی سید علی رضا گردیزی سے ملاقات، والد کی وفات پر تعزیت

ملتان، ایم ڈبلیوایم کے وفد کی سید علی رضا گردیزی سے ملاقات، والد کی وفات پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے وفد نے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی سربراہی میں القائم آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین سید علی رضا گردیزی سے اُنکی رہائش گاہ پر اُن کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سید قمر عباس زیدی، سید شبر رضا زیدی، دلاورحسین اور وحدت میڈیاسیل کے کوارڈینیٹرمحمد رضا نقوی موجودتھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقو ی نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص ملتان کی سرزمین پر گردیزی خاندان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ اشاعت اسلام میں گردیزی خاندان کے بزرگ حضرت شاہ یوسف گردیز کی ناقابل بیان قربانیاں ہیں۔ اس موقع پر سید علی رضا گردیزی نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جس طرح سانحہ کوئٹہ کے خلاف مظلومین کی حمایت کی ہے اور ملک گیر دھرنے دیے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان مقامی سیاست پرگفتگو ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جب تک پاکستان کے معاملات صالح اور باکردار لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں آجاتے اُس وقت تک مسائل جوں کے توں رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 248379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش