0
Friday 22 Mar 2013 12:32

حکمران اپنے اقتدار میں مست ہیں آج نہ چرچ محفوظ ہیں نہ مسجد نہ مدرسے اور نہ ہی امام بارگاہیں، لیاقت بلوچ

حکمران اپنے اقتدار میں مست ہیں آج نہ چرچ محفوظ ہیں نہ مسجد نہ مدرسے اور نہ ہی امام بارگاہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اسلام امن محبت اور سلامتی کا مذہب ہے اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور ان کی بستیوں، مال و جان کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے مگر حکومت اور امن و امان کے ذمہ دار ادارے اس میں ناکام رہے جوزف کالونی بادامی باغ کا واقعہ ہو یا کوئی اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اقلیتوں کے تحفظ اور اُن کے حقوق کی بات کی ہے اقلیت خصوصا مسیحی برادری نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے بددیانت، نااہل حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نجات حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلزار ٹائون میں سالویشن آرمی چرچ میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفر اقبال، ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی نے بھی خطاب کیا جبکہ چوہدری عمران مانی اور کنور محمد صدیق بھی ہمراہ موجود تھے۔ 

انہوں نے ایسٹر کی مبارکباد دی اور الخدمت فائونڈیشن و جماعت اسلامی کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی بر سراقتدار آ کر اقلیتوں کے تحفظ اور اُن کے حقوق، روزگار کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ اقلیت خوش حال اور مطمئن ہونگی تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نہ چرچ محفوظ ہیں نہ ہی مسجد و مدرسہ اور امام بارگاہ۔ بےگناہ لوگوں کا قتل ہو رہا ہے مگر حکمران اپنے ا قتدار میں مست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی کو آپس میں لڑانے اور اقلیتوں پر حملے پاکستان کو کمزور اور عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے ان سازشوں کو ناکام کرنے اور کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت ہی ملک کو بحرانوں و مشکلات سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ جماعت اسلامی بلاتفریق لوگوں کی خدمت کرتی ہے جوزف کالونی کے سانحہ کے فورا بعد صرف جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن نے وہاں پہنچ کر ریلیف اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔
 
ڈاکٹر لیاقت رشید مسیح نے لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی کے دیگر قائدین کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو منظم اور فعال ہے تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر خدمت پر یقین رکھتی ہے جس کی قیادت پر کسی قسم کا کوئی الزام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ ہماری خوشیوں، دکھوں میں شریک رہی اور آج ایسٹرن کی خوشی کے موقع پر یہاں آ کر حوصلہ افزائی کی ہے۔ سرفراز نے کہا کہ اقلیتوں خصوصا مسیح برادری نے پاکستان کے قیام اور اس کی ترقی میں اپنا رول اداکیا ہے مگر ہمیں تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 248382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش