0
Friday 22 Mar 2013 18:28

ملتان، شاہ محمودقریشی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور جاوید ہاشمی صدر منتخب

ملتان، شاہ محمودقریشی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور جاوید ہاشمی صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں مخدوم شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین اور مخدوم جاوید ہاشمی صدر اور پرویز خٹک سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے صدر، اعظم سواتی اور عامر کیانی سینئر نائب صدور، پرویزخٹک سیکرٹری جنرل، عمران اسماعیل ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سیف اللہ نیازی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور منزہ حسن ویمن ونگ کی چیئرپرسن منتخب ہوئی ہیں۔ اس طرح تحریک انصاف کی دواہم ذمہ داریاں جنوبی پنجاب کے حصے میں آئی ہیں اب دیکھنا یہ ہوگا کہ تبدیلی کا نعرہ لے کرمیدان میں آنے والی یہ جماعت جنوبی پنجاب میں علیحدہ صوبہ کے حوالے سے کیا حکمت عملی اپنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 248424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش