QR CodeQR Code

پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہوسکا، نگران وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمشن کو بھجوانے کا فیصلہ

22 Mar 2013 22:55

اسلام ٹائمز: میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ نہ ہونا سیاستدانوں کی ناکامی نہیں ہے۔ نگران وزیراعظم کے معاملے پر الیکشن کشمن جو فیصلہ کرے گا وہ ہمیں قبول ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، ارکان نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام، معاملہ الیکشن کمشن کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نگران وزیراعظم کے لئے تجویز کئے گئے چاروں ناموں میں سے کسی پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ ارکان نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام ہوگئے۔ نگران وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمشن کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پارلیمانی کمیٹی کے رکن اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاستدانوں کو اپنے معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کا موقع ملا تھا لیکن وہ یہ معاملات حل کرنے میں ناکام رہے۔ مجھے بڑے دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعظم کے معاملے پر کسی ایک نام پر اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہی۔ اب نگران وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمشن کے پاس جائے گا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ فریقین اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے، جس کی وجہ سے نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعظم کے معاملے پر اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہی۔ ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اب یہ معاملہ الیکشن کمشن کے پاس جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ نہ ہونا سیاستدانوں کی ناکامی نہیں ہے۔ نگران وزیراعظم کے معاملے پر الیکشن کشمن جو فیصلہ کرے گا وہ ہمیں قبول ہوگا۔ سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے معاملے دونوں اطراف سے اچھے ماحول میں بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 248546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/248546/پارلیمانی-کمیٹی-میں-اتفاق-رائے-نہ-ہوسکا-نگران-وزیراعظم-کا-معاملہ-الیکشن-کمشن-کو-بھجوانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org