QR CodeQR Code

سابق ججوں کی نگران حکومت کے عہدوں پر تقرری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

23 Mar 2013 02:06

اسلام ٹائمز: درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل دو سو سات کے برخلاف سپریم کورٹ کا کوئی جج ریاستی عہدہ نہیں لے سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت عظمٰی میں دائر درخواست میں پٹیشنر شاہد اورکزئی نے خیبرپختونخوا کے گورنر اور وزیراعلٰی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال کی مدت مکمل ہونے سے پہلے کوئی جج کسی ریاستی عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا۔ آرٹیکل ایک سو بیاسی کے تحت جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کو 2 سال کے اندر ایڈہاک جج مقرر کیا سکتا ہے، جبکہ انہیں 2 سال پورے ہونے سے پہلے ہی نگران وزیراعلٰی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل دو سو سات کے برخلاف سپریم کورٹ کا کوئی جج ریاستی عہدہ نہیں لے سکتا، اس طرح جسٹس طارق پرویز سے حلف لے کر گورنر خیبرپختونخوا نے غیرآئینی اقدام کیا، عدالت فیصلہ کرے کہ کیا اس اقدام کے بعد شوکت اللہ خان گورنر کے عہدے کے اہل ہیں، درخواست میں نگران وزیراعلٰی خیبر پختونخوا طارق پرویز کی پینشن روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 248548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/248548/سابق-ججوں-کی-نگران-حکومت-کے-عہدوں-پر-تقرری-کیخلاف-سپریم-کورٹ-میں-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org