QR CodeQR Code

یو این ایچ سی آر کا خیبر ایجنسی کے 4 ہزار بے گھر خاندانوں کی رجسٹریشن اور امداد سے انکار

23 Mar 2013 00:31

اسلام ٹائمز: فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ارشد خان کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دو متحرب گروہوں کے درمیان لڑائی کے باعث 32 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یو این ایچ سی آر نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ سے بے گھر ہونے والے 4 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن اور امداد سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے باعث متاثرین بے سروسامانی کی حالت میں حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ارشد خان کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دو متحرب گروہوں کے درمیان لڑائی کے باعث 32 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ جبکہ متاثرہ علاقوں سے متاثرین کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ ارشد خان نے مزید کہا کہ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 4 ہزار 122 افراد پر مشتمل 520 خاندانوں نے کرم ایجنسی میں جبکہ 28 ہزار 794 افراد پر مشتمل 3 ہزار 7 سو70 خاندانوں نے اورکزئی ایجنسی میں پناہ لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر متاثرین کی امداد کے لئے 500 خیمے، ادویات اور خوراک کا سامان پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاہم یو این ایچ سی آر کی جانب سے متاثرین کی رجسٹریشن اور امداد فراہم کرنے کے انکار کے باعث امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 248559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/248559/یو-این-ایچ-سی-آر-کا-خیبر-ایجنسی-کے-4-ہزار-بے-گھر-خاندانوں-کی-رجسٹریشن-اور-امداد-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org