QR CodeQR Code

آزاد کشمیر میں تاریخ کی بدترین حکومت اقتدار پر قابض ہے، راجہ فاروق

23 Mar 2013 08:21

اسلام ٹائمز: بیوروکریسی حکمرانوں کے غلط کاموں میں حصہ دار نہ بنے آزادکشمیر کے وزراء کرپٹ اور بلیک میلر ہیں کبھی چوہدری مجید اور کبھی سلطان محمود کو اشارے کرتے ہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و قائد حزب اختلاف راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو موجودہ کرپٹ ترین اور بدعنوان حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ بیوروکریسی حکمرانوں کے غلط کاموں میں حصہ دار نہ بنے آزادکشمیر کے وزراء کرپٹ اور بلیک میلر ہیں کبھی چوہدری مجید اور کبھی سلطان محمود کو اشارے کرتے ہیں۔ مسلم کانفرنس کبھی بھی ریاستی جماعت نہیں رہی۔ جب بریگیڈئر غضنفر اور چوہدری شجادت نے مسلم کانفرنس کے ٹکٹ تقسیم کیے تھے اس وقت ریاستی تشخص کہاں تھا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بنڈالہ سماہنی میں سینءر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
راجہ فاروق نے کہا کہ آزاد کشمیر کا ریاستی تشخص صرف مسلم لیگ نواز بحال کرے گی۔ آزاد کشمیر میں سردار عتیق اور مقبوضہ کشمیر میں عمر عبداللہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹائوٹ ہیں ان کے منہ سے ریاستی غیر ریاستی کی گردان اچھی نہیں لگتی۔ سانحہ گرہون کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے وزیراعظم چوہدری مجید نے غلط بیانی کی۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تاریخ کی بدترین اور نااہل حکومت اقتدار پر قابض ہے۔ مالیاتی ڈسپلن نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ آزاد جموں و کشمیر رورل سپورٹ پروگرام پر حکومت نے قبضہ کر لیا ہے، فنڈر اور گاڑیوں کو پاکستان میں پی پی کی انتخابی مہم میں جھوکنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں آنے والے انتخابات میں اپنے بہتر مستقبل کے لیے کشمیری مہاجرین مسلم لیگ نواز کو ہی ووٹ دیں گے اور انشاءاللہ انتخابات میں مسلم لیگ نواز تاریخی برتری کے ساتھ حکومت بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 248584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/248584/ا-زاد-کشمیر-میں-تاریخ-کی-بدترین-حکومت-اقتدار-پر-قابض-ہے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org