0
Tuesday 26 Mar 2013 14:01

پاکستان کے خلاف یہود کی سازشیں عروج پر ہیں، آفاق احمد

پاکستان کے خلاف یہود کی سازشیں عروج پر ہیں، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے مہاجروں سمیت اہل وطن کے نام پیغام میں کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی سوچ و حکمت کا شاہکار پاکستان آج چاروں طرف سے دشمنوں کے نرغے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء و سالمیت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ارض وطن کے خلاف مہلک سازشوں کے جال بنے جا رہے ہیں۔ ایک جانب کراچی سمیت ملک بھر میں خون کی بدترین ہولی کھیلی جا رہی ہے تو دوسری جانب بیرونی ڈکٹیشن پر ملک و قوم کے فیصلے کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام برباد اور ملک تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی صورت عوام کے پاس اپنا مستقبل محفوظ بنانے کا سنہری موقع آیا ہے۔ قوم چناﺅ کے وقت عوام کو تباہ کرنے اورِ کراچی میں ظلم و بربریت برپا کرنے والوں کے خلاف ووٹ کا درست استعمال کریں اور ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھیں کہ جس میں ظلم و ناانصافی کیلئے کوئی جگہ نہ ہو۔
 
آفاق احمد نے کہا کہ ارض وطن کے خلاف یہود و ہنود کی سازشیں عروج پر ہیں اور ہمارا وطن مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ ایسے میں ہر دردمند پاکستانی ملک و ملت کی سلامتی کے لئے اپنا احتساب کرے کہ ہم سے کہاں غلطی سرزد ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ملک پر منڈلاتے ہوئے خطرات کے سیاہ بادل از خود ختم ہو جائیں گے۔ چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ انتہائی نامسائد حالات کے باوجود ہمیں اپنے مستقبل سے ناامید یا مایوس ہونا چاہئے نہ حالات سے بددل ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کی اہمیت کو کسی طور کم نہ ہونے دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 248664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش