QR CodeQR Code

کرفیو اور پابندیاں روز کا معمول، لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کئے جارہے ہیں، مفتی سعید

25 Mar 2013 09:44

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرپرست کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ پوری طرح مفلوج ہو چکی ہے اور کرفیو اور پابندیاں روز کا معمول بن گئے ہیں لیکن اس کے باوجود ارباب اقتدار حقائق کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کی قیادت والی مخلوط حکومت کو لوگوں کی آواز دبانے کے لئے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کرنے پر ہدف ملامت بناتے ہوئے پی ڈی پی سرپرست اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کی جبر و استبداد والی پالیسیوں کے نتیجہ میں ریاست کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور عوامی مسائل کا ازالہ کرنے کی بجائے حکومت کرفیو جیسی سخت گیرانہ حکمت عملی اپناکر لوگوں کے بنیادی حقوق کو سلب کر رہی ہے، جموں میں پارٹی کارکنوں کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مفتی سعید نے کہا کہ انتظامیہ پوری طرح مفلوج ہو چکی ہے اور کرفیو اور پابندیاں روز کا معمول بن گئے ہیں لیکن اس کے باوجود ارباب اقتدار حقائق کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر سے نہ صرف لوگوں کا جمہوریت کے تئیں اعتماد بری طرح سے مجروح ہوا ہے بلکہ با معنی بحث کی اجازت نہ دئیے جانے سے جمہوریت کے اعلیٰ ترین ایوان کے وقار کو بھی ٹھیس پہنچی ہے۔


خبر کا کوڈ: 248925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/248925/کرفیو-اور-پابندیاں-روز-کا-معمول-لوگوں-کے-بنیادی-حقوق-سلب-کئے-جارہے-ہیں-مفتی-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org