QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا

25 Mar 2013 16:40

اسلام ٹائمز: انتخابی نشان تیر کے لیے ناہید خان اور غنویٰ بھٹو کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پیپلزپارٹی کے صدر امین فہیم اور مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے خوشی کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے ناہید خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا، جس کے بعد احاطے میں ہی دونوں گروپ لڑ پڑے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کا انتخابی نشان تیر پر دعویٰ مان لیا۔ انتخابی نشان تیر کے لیے ناہید خان اور غنویٰ بھٹو کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پیپلزپارٹی کے صدر امین فہیم اور مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی ناہید خان اور صفدر عباسی نے فیصلے کو جانبدارانہ قرار دیا تو ان کے حامیوں نے نعرے بازی شروع کر دی اور پوسٹر پھاڑ دیئے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے کارکنوں نے جوابی نعرے لگائے اور الیکشن کمیشن کے احاطے میں ہی ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ ہاتھ ایک دوسرے کے گریبان تک پہنچے اور خوب گھونسے، لاتیں چلیں۔


خبر کا کوڈ: 249010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/249010/الیکشن-کمیشن-پیپلز-پارٹی-پارلیمنٹیرینز-کو-تیر-کا-انتخابی-نشان-الاٹ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org