QR CodeQR Code

جنرل اشفاق پرویز کیانی کی اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات

25 Mar 2013 23:34

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی جنرل اشفاق پرویز کیانی اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مشال محمد الزبیر سے ملاقات کیلئے پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا اردن کی اعلیٰ فوجی قیادت سے تعارف بھی کرایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں فوجی رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور دو طرفہ فوجی رابطوں پر بھی غور کیا۔


خبر کا کوڈ: 249066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/249066/جنرل-اشفاق-پرویز-کیانی-کی-اردن-کے-چیئرمین-جوائنٹ-چیفس-آف-اسٹاف-کمیٹی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org