0
Monday 25 Mar 2013 23:41

ایران پر پابندیوں کے باعث پاکستانی بینکوں کا لین دین بند

ایران پر پابندیوں کے باعث پاکستانی بینکوں کا لین دین بند
اسلام ٹائمز۔ اقتصادی پابندیوں کے باعث پاکستانی بینکوں نے ایران سے اشیاء کی برآمدات کے لئے لین دین بند کر دیا۔ برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ پڑوسی اسلامی ملک ایران سے تجارتی روابط برقرار رکھنے کے لئے کرنسی سواپ اور براہ راست تبادلے کی تجارت کے معاہدے فوری طور پر کئے جائیں۔ ہارویسٹ ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد جاوید نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں اور پاکستان کو مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر بینک ایران کے ساتھ تجارتی لین دین نہیں کر رہے، جس سے باہمی تجارت میں شدید مشکلات درپیش ہیں، اور چاول کی برآمد بالکل بند ہوگئی ہے۔
احمد جاوید کا کہنا تھا کہ بھارت نے موقع سے فائدہ اٹھا کر معاشی سفارتکاری شروع کر دی، تاکہ اربوں ڈالر کی ایرانی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرسکے اور اس سلسلے میں ایران نے بھارت کو تجارت کے لئے اس کی کرنسی میں ایل سی کھولنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ باہمی تجارت برقرار رکھنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایران سے کرنسی سواپ، براہ راست تبادلے کی تجارت، ایل سی ٹرانزکشن کے معاہدوں کی فوری ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 249083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش