0
Tuesday 26 Mar 2013 01:51

الیکشن کمیشن بلاک قومی شناختی کارڈز بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، شبیر احمد خان

الیکشن کمیشن بلاک قومی شناختی کارڈز بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، شبیر احمد خان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان نے کہا ہے کہ اے این پی کی حکومت نے اپنے 5 سالہ دور میں عوام کش اقدامات کے زریعے عوام کو ان گنت مسائل سے دوچار کیا ہے اور حکومت کے خاتمے سے قبل بڑے پیمانے پر سیاسی مخالفین کے قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز بلاک کر انہیں ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش کی ہے۔ الیکشن کمیشن بڑے پیمانے پر بلاک قومی شناختی کارڈز بحال کرکے شہریوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کے علاقہ قاضی کلے اور گل آباد دلہ زاک روڈ پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور پی کے ون سے نامزد امیدوار بحر اللہ خان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے 5 سالہ دور حکومت میں مرکز اور صوبے میں برسر اقتدار اے این پی نے بدترین کرپشن کے ذریعے بدعنوانی کی نئی داستانیں رقم کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 249092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش