1
0
Tuesday 26 Mar 2013 21:59

پارا چنار، بالیش خیل میں اراضی پر غیر قانونی قبضہ کسی بڑے خطرہ کا سبب بن سکتا ہے، ارشاد حسین

پارا چنار، بالیش خیل میں اراضی پر غیر قانونی قبضہ کسی بڑے خطرہ کا سبب بن سکتا ہے، ارشاد حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آفس مسول ارشاد حسین بنگش نے کہا ہے کہ پارا چنار میں انتظامیہ کے جانبدارانہ رویہ کی وجہ سے بالیش خیل کے مقام پر غیر قانونی آبادی سے علاقہ کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالیش خیل کی مزکورہ اراضی طوری قبائل کی ملکیت ہے، اس پر غیر قانونی طور پر آباد ہونے والے پاڑا چمکنی کے افراد کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے تھا۔ کچھ عرصہ قبل انہیں کرم ایجنسی میں شامل کیا گیا۔ اب وہ اس اراضی پر قابض ہو چکے ہیں۔ جو اصولی کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالیش خیل میں غیر قانونی قبضہ کی وجہ سے طوری قبائل کے جوانوں کے جذبات بے قابو ہو سکتے ہیں۔ لہذا حکومت فوری طور پر اس مسئلہ کا نوٹس لے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ حکومت کی غفلت اور پاڑا چمکنی قبائل کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کرم ایجنسی کا امن ایک مرتبہ پھر خراب ہوجائے۔ ارشاد بنگش نے کہا کہ کرم ایجنسی کے سابق رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی اور سینیٹر رشید خان علاقہ کا امن خراب کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔ ان کی سرگرمیوں کو روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 249241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Germany
بہت خوب مزیدار
ہماری پیشکش