QR CodeQR Code

انتخابات تک سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد

27 Mar 2013 00:05

اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن نے حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی شروع کر دی۔ ناراض بلوچ رہنماؤں کو منانے کیلئے الیکشن کمیشن کا وفد کوئٹہ جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات کیلئے حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام 7 سے 10 روز میں مکمل ہوجائیگا۔ ووٹرز لسٹس سب سے پہلے بلوچستان اور کراچی پہنچائی جائیں گی۔ حتمی فہرستوں میں ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ سے زائد ہے۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں سرکاری افسران کے تقرر اور تبادلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین انفرادی حیثیت میں بھی تقرری اور تبادلے نہیں کرا سکیں گے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ صدر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کے انتخابی دورے کرنے پر پابندی ہوگی۔ نگراں وزیر اعظم، چاروں نگراں وزرائے اعلٰی، وفاقی و صوبائی وزراء بھی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کے مطابق بلوچ رہنماؤں کے تحفطات دور کرنے اور انہیں عام انتخابات ميں شرکت پر آمادہ کرنے کيلئے اليکشن کميشن کا وفد 28 مارچ کو کوئٹہ جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 249253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/249253/انتخابات-تک-سرکاری-افسران-کے-تقرر-تبادلوں-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org