1
0
Wednesday 27 Mar 2013 00:28

سینئر صحافی نجم سیٹھی پنجاب کے نگراں وزیراعلٰی کیلئے نامزد

سینئر صحافی نجم سیٹھی پنجاب کے نگراں وزیراعلٰی کیلئے نامزد
اسلام ٹائمز۔ رانا ثناءاللہ خان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ نجم سیٹھی نگران وزیراعلٰی کی حیثیت سے غیر جانبدارانہ طور پر اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نگران وزیراعلٰی پنجاب کے لئے پاکستان کے معروف صحافی نجم سیٹھی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا۔ اپنی نامزدگی کے بعد ایک نجی چینل سے گفتگو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میری پہلی ذمہ داری الیکشن کمشن سے رابطہ ہے۔ الیکشن کمشن اور چیف جسٹس کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کروا کے شفاف نمائندوں کو اسمبلیوں تک لانا ہے۔ نگران وزیراعلٰی پنجاب کا اعلان کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کے رکن اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نگران وزیراعلٰی کے لئے نجم سیٹھی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ اُمید ہے کہ وہ غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی اور ہمیشہ اپنے جمہوری کردار کو نبھانے کی کوشش کی ہے۔ 

اس سے قبل آخری روز پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی جانب سے نگران وزیراعلٰی کے تقرر میں ناکامی کے اعلان کے تھوڑی دیر بعد ہی (ن) لیگ نے یو ٹرن لے لیا تھا اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سے لاہور نہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔ واضع رہے کہ نگران وزیراعلٰی پنجاب کی نامزدگی کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل 6 رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رانا ثناءاللہ خان، میاں مجتبٰی شجاع الرحمان اور میاں اقبال چُنڑ شریک ہوئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی میں شوکت بسرا، چوہدری ظہیر الدین اور ذوالفقار گوندل شامل تھے۔ پنجاب کے نگران وزیراعلٰی پنجاب کے لئے (ن) لیگ کی جانب سے جسٹس (ر) عامر رضا خان اور سابق بیوروکریٹ خواجہ ظہیر کا نام پیش کیا گیا تھا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے معروف صحافی نجم سیٹھی اور جسٹس (ر) زاہد حسین کو نام پیش کیا گیا تھا، تاہم پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے نجم سیٹھی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق پنجاب میں نگراں وزیراعلٰی کے لئے سینئر صحافی نجم سیٹھی کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مشاہد اللہ کے مطابق مسلم لیگ ن نے جیو نیوز کے سینئر صحافی نجم سیٹھی کے بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر راضی ہوگئی ہے، تاہم حتمی فیصلے کا اعلان پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کو بطور نگراں وزیراعلٰی پنجاب کے طور پرنامزد کرنے میں مسلم لیگ نون کے رہنما نوازشریف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 249262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
یہ ریمنڈ ڈیوس کو بے گناہ قرار دینے کا صلہ ملا ہے سیٹھی صاحب کو
ہماری پیشکش