2
0
Wednesday 27 Mar 2013 13:37
متحدہ مجلس عمل کے خاتمے کی ذمہ دار جماعت اسلامی ہے

خودکش حملے اسلام کے منافی، دہشتگرد جہاد نہیں قتل کر رہے ہیں، پروفیسر ساجد میر

خودکش حملے اسلام کے منافی، دہشتگرد جہاد نہیں قتل کر رہے ہیں، پروفیسر ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف چلا ہوا کارتوس ہے، جس کی موجودہ سیاست میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جنہوں نے شیخ الاسلام کو بھیجا تھا اُنہوں نے ہی پرویز مشرف کو بھیجا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ خودکش حملے اسلام کے منافی ہیں، اسلام مین جہاد بگاڑ ختم کرنے کے لیے ہے نہ کہ بگاڑ پیدا کرنے کے لیے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کے خاتمے کی سب سے زیادہ ذمہ داری جماعت اسلامی کی موجودہ قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ ساجد میر نے کہا کہ جہاد اسلام کا اہم ترین رُکن ہے، لیکن اس کا حق حکومت کو ہے کہ نہ مقامی پرائیویٹ ایجنسیوں کو۔ کوئی اُٹھے اور جہاد شروع کر دے یہ سراسر غلط ہے، دہشت گرد جہاد نہیں قتل کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 249362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Germany
شاباش بڑی جرات کی ہے۔
Iran, Islamic Republic of
اس میں کئی راز ہیں۔اگر ہم بولیں گے تو یہ بھی بولیں گے اور اگر ہم برداشت کرتے رہیں گے تو یہ اور بھی زیادہ مسلمان کشی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
ہماری پیشکش