0
Wednesday 27 Mar 2013 14:31

ملتان، جماعت اسلامی نے قومی وصوبائی نشستوں کے اُمیدواروں کااعلان کردیا

ملتان، جماعت اسلامی نے قومی وصوبائی نشستوں کے اُمیدواروں کااعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے ضلع ملتان کے قومی و صوبائی حلقوں پر اُمیدواروں کا اعلان کردیا ہے تاہم دو صوبائی حلقوں 196اور197 کے اُمیدواروں کا اعلان آج رات تک کردیا جائیگا۔ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران این اے148کیلئے میاں محمد ابراہیم، این اے149پر لیاقت بلوچ، این اے150 پر عبدالمحسن شاہین، این اے151پر پروفیسر افتخار چودھری، 152پر حاجی محمد خالد، 153پر میاں منیر بودلہ، جبکہ صوبائی حلقہ194پر میاں آصف محمود اخوانی، 195پر ڈاکٹر حفیظ انور، 198پر پروفیسر افتخار چودھری، 199پر چودھری ظفر اقبال، 200پر ملک اکرم کھو کھر، 201پر مولانا عبدالرحیم گجر، 202پر شہزادہ بابر مان، 203پر میاں منیر بودلہ، 204پر حاجی محمد خالد، 205پرمولانا عبدالوحید اختر کا اعلان کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 249383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش