0
Thursday 28 Mar 2013 09:12

امریکی تشخص مجروح ہو رہا ہے، اوبامہ اسرائیلی امداد پر پابندی لگائیں، امریکی سماجی تنظیمیں

امریکی تشخص مجروح ہو رہا ہے، اوبامہ اسرائیلی امداد پر پابندی لگائیں، امریکی سماجی تنظیمیں
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو امداد کے خلاف سماجی تنظیموں اور امریکی مسلمانوں نے احتجاجاً تمام ریلوے اسٹیشنز پر تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ نیو یارک میں جاری عوامی آگہی مہم کے شرکاء کا کہنا ہے کہ امریکہ اس وقت سالانہ تین ارب ڈالر سے زائد رقم اسرائیل کو بطور امداد دے رہا ہے جو صرف اور صرف فلسطین کی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے امریکی صدر بارک اوبامہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی امداد پر پابندی لگائیں، جس سے عالمی سطح پر امریکی تشخص مسلسل مجروح ہو رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے امریکہ کی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرنے کوشش بارآور ثابت نہیں ہو سکتیں۔ تشہیری مہم میں شامل سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امن کے پیغام کو امریکہ کی تمام ریاستوں تک پہنچایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 249505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش